Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقِ وسطیٰ میں کس ملک کی خواتین حُسن میں پہلے نمبر پر؟

ٹاپ 10 حسین خواتین میں عراقی حسیناؤں کو سرفہرست قرار دیا گیا ہے، فوٹو: عاجل
مشرق وسطیٰ کی حسین ترین خواتین عراق کی ہیں۔ مشہور ویب سائٹ ’رینکر‘ نے مشرق وسطیٰ کی ٹاپ ٹین حسین ترین خواتین میں عراقی حسیناؤں کو سرفہرست قرار دیا ہے۔
’عاجل‘ ویب سائٹ کے مطابق ’رینکر‘ جائزے کا فیصلہ صارفین کی ووٹنگ کی بنیاد پر کرتا ہے۔ 30 ہزار سے زیادہ صارفین نے حسین ترین خواتین کے سوال پر ووٹ دیا۔

عراق کے بعد مشرق وسطیٰ کی حسین ترین خواتین کی فہرست میں لبنان دوسرے نمبر پر ہے۔
ایران تیسرے، شام چوتھے، ترکی پانچویں، اردن چھٹے اور مصر نے ساتواں نمبر حاصل کیا ہے۔
جائزے کا حیرت ناک نتیجہ یہ سامنے آیا ہے کہ افغانستان جسے مشرق وسطیٰ میں شامل کیا گیا ہے، اس کی خواتین کو حسن کے حوالے سے آٹھواں نمبر دیا گیا۔ قبرص نویں اور کویت 10 ویں نمبر پر رہا۔

ویب سائٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کے 17 ممالک  میں سعودی عرب کی خواتین حسن کے حوالے سے 14 ہویں نمبر پر ہیں۔
مشرق وسطیٰ سے باہر نکل کر عالمی منظر نامے پر نظر ڈالتے ہیں تو صارفین کے انتخاب کے مطابق سکینڈے نیوین ممالک کی خواتین دنیا کی سب سے خوبصورت خواتین تسلیم کی گئی ہیں۔ 
 
اس حوالے سے روس پہلے، یوکرین دوسرے، سویڈن تیسرے، ناروے چوتھے اور عراقی حسینائیں عالمی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ ’رینکر‘ کے صارفین کا ذوق اور رجحان ہر سال بدلتا رہتا ہے۔ 2017 کے جائزے میں جو 17 ممالک پر مشتمل تھا اور جس میں چھ ہزار دو سو افراد شریک ہوئے تھے ایرانی حسیناؤں کو مشرق وسطیٰ کی حسیناؤں میں سرفہرست قرار دیا گیا تھا جبکہ لبنانی دوسرے اور شامی خواتین تیسرے نمبر پر آئی تھیں۔
2017 کے جائزے میں ترکی کو چوتھا نمبر ملا تھا، عراق اور اردن کی حسینائیں پانچویں اور چھٹے نمبر پر آئی تھیں۔ مصر ساتویں اور کویت آٹھویں نمبر پر تھا۔

2017 کے جائزے میں عمانی حسینائیں 16 ہویں نمبر پر تھیں۔ اماراتی حسینائیں تیرہویں، سعودی 14 ہویں اور یمن 15ویں نمبر پر رہا تھا۔ قطر کی حسینائوں کا نمبر 17 ہواں تھا۔

شیئر: