Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظور

جون 2019 کو نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا (فوٹو:اے ایف پی)
لاہور ہائی کورٹ نے رمضان شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز شریف کی ضمانت منظور ہوگئی ہے۔
جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس چودھری عبدالعزیز پر مشتمل بینچ نے حمزہ شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی۔
اردو نیوز کے نامہ نگار رائے شاہنواز کے مطابق حمزہ شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت پر کارروائی 11 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ 
گذشتہ جون لاہور ہائی کورٹ میں قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔
اس وقت لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست واپس لینے پر خارج کی تھی۔
قومی احتساب بیورو نے کہا تھا کہ حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز میں درخواست ضمانت ناقابل سماعت ہے۔
نیب کے وکیل نے کہا تھا کہ حمزہ شہباز کو نوٹسز بھجوانے کے باوجود وہ پیش نہیں ہوئے۔
گذشتہ اپریل میں  لاہور کی احتساب عدالت نے  قومی و پنجاب اسمبلیوں کے اپوزیشن لیڈرز شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر رمضان شوگر ملز کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی تھی  تاہم اس وقت  دونوں نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

شیئر: