Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں پر چین جانے پر پابندی

خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکی کو سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں ہوگی ( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے چین جانے پر پابندی لگا دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ ’کرونا وائرس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے چین جانے پر پابندی لگائی جا رہی ہے‘۔

کرونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے چین کے سفر پر پابندی لگا دی گئی ہے ( فوٹو: سبق)

محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’خلاف ورزی کرنے والے شہریوں پر سفری دستاویزات کے ضوابط اور قوانین کے مطابق معاملہ کیا جائے گا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں میں سے کسی پر خلاف ورزی ثابت ہوئی اور اس نے پابندی کے دوران چین کا سفر کیا تو اسے سعودی عرب واپس آنے کی اجازت نہیں ہوگی‘۔
 

شیئر: