Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب کرونا وائرس سے پاک ہے‘

ملک کو کرونا وائرس سے بچانے کے لیے سخت حفاظتی تدابیر اختیار کی گئیں ہیں ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب ابھی تک کرونا وائرس سے پاک ہے۔ ملک کو وائرس سے بچانے کے لیے سخت حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔
یہ بات سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہی ہے۔ انہوں نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو اطمینان دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ’ملک کی بری، بحری اور فضائی سرحدی چوکیوں پر احتیاطی اقدامات اختیار کی گئی ہیں۔ چین سے براہ راست یا بلا واسطہ آنے والے مسافروں کا ایئرپورٹ پرطبی معائنہ کیا جارہا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کرونا کی منتقلی سانس کے ذریعہ ہوتی ہے۔ ابھی تک یہ بات ثابت نہیں ہوئی ہے کہ سامان یا اشیا کو چھونے سے وائرس منتقل ہوسکتا ہے‘۔

چین سے آنے والے مسافروں کا ایئر پورٹ پر طبی معائنہ کیا جا رہا ہے ( فوٹو: مصراوی)

دوسری طرف متعدی بیماریوں کے انسداد کے مرکز نے کہا ہے کہ اس نے نئے کرونا وائرس کے انسداد کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیے ہیں۔
مرکز نے کہا ہے کہ ’جن علاقوں میں کرونا وائرس ہے وہاں جانے والے مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے جبکہ آنے والے مسافروں کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے‘۔
مرکز نے کہا ہے کہ ’متعدی امراض سے بچنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کے تعاون تمام تر تدابیر پر عمل کیا جارہا ہے‘۔
 

شیئر: