Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: کورونا وائرس سے مزید 2 افراد متاثر

جن دو نئے مریضوں کا انکشاف ہوا ہے ان میں سے ایک چینی اور دوسرا فلپائنی ہے ( فوٹو: العربیہ)
متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے دو نئے مریضوں کا انکشاف ہوا ہے۔
اماراتی وزارت صحت نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’عالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق معائنے سے دو نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی علامتیں پائی گئی ہیں۔‘
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’دو نئے مریضوں کے بعد ملک میں مجموعی طور پر کورونا کے 7 مریض ہوجائیں گے جن کا اعلیٰ معیار پر علاج جاری ہے۔‘
وزارت نے بتایا ہے کہ ’جن دو نئے مریضوں کا انکشاف ہوا ہے ان میں سے ایک چینی اور دوسرا فلپائنی ہے۔ دونوں کو عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق علاج کیا جا رہا ہے۔‘

امارات میں مجموعی طور پر کورونا کے 7 مریضوں کا انکشاف ہوا ہے ( فوٹو: المرصد) 

وزارت نے کہا ہے کہ ’ملک کے تمام ہسپتالوں، صحت مراکز اور پولی کلینک کو سخت ہدایت ہے کہ وہ کسی بھی مریض پر علامات دیکھیں تو فوری طور آن لائن سسٹم کے ذریعہ اطلاع کردیں۔‘
قبل ازیں امارات میں ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے 4 چینی سیاحوں کے بارے میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کے شکار ہوئے۔ وزارت صحت نے انہیں قرنطینہ میں رکھا ہوا ہے۔ بعد ازاں ایک اور غیر ملکی کے کورونا وائرس میں شکار ہونے کی اطلاع دی گئی ۔ 
 

شیئر: