Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب میں کرونا وائرس کا کوئی بھی مریض نہیں‘

’اب تک چین سےبراہ راست آنے والے 3195 مسافروں کا معائنہ کیا ہے‘ ( فوٹو: عاجل)
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ ’میں ایک مرتبہ پھر یقین دلانا چاہتا ہوں کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کا شکار کوئی بھی مریض ریکارڈ پر نہیں آیا‘۔
ٹوئٹر پر انہوں نے کہا ہے کہ ’ہم احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہے ہیں۔ تمام ہسپتالوں کو سخت ہدایات ہیں کہ کسی بھی مریض پر شک ہونے کی صورت میں فوری طور پر مطلع کیا جائے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’صحت مراکز میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی وجہ سے بعض لوگوں میں خوف پھیل گیا ہے حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں‘۔

’میں ایک مرتبہ پھر یقین دلانا چاہتا ہوں کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کا شکار کوئی بھی مریض ریکارڈ پر نہیں آیا‘۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’اب تک جتنے بھی کیسز کا شک کی بنیاد پر معائنہ کیا گیا تھا وہ سب وائرس سے پاک ہیں‘۔
دوسری طرف سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کی تمام سرحدی چوکیوں پر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جارہا ہے۔ اب تک چین سے براہ راست آنے والے 3195 مسافروں کا معائنہ کیا جا چکا ہے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’ایسے 1415 مسافروں کا بھی معائنہ کیا گیا جو بالواسطہ طور پر چین سے آئے ہیں۔ تمام مسافر وائرسے پاک تھے‘۔
 

شیئر: