Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر: اب طویل مدتی سیاحتی ویزوں کا اجرا

مقبرے سیاحوں کے لیے کھولنے سے سو ملین مصری پونڈ کی آمدنی ہوئی ہے۔فوٹو :سوشل میڈیا
مصری وزیر سیاحت و قومی آثار ڈاکٹر خالد العنانی کے مطابق مصر جلد ہی سیاحوں کے لیے ملٹی پل ویزے جاری کرنے لگے گا۔
البیان کے مطابق الاقصر شہر میں ملکہ نفرتاری اور شاہ سیتی اول کے مقبرے سیاحوں کے لیے کھولنے سے سو ملین مصری پونڈ سے زیادہ کی آمدنی ہوئی ہے۔
 مصری حکام نے یہ دونوں مقبرے تین برس قبل سپیشل فیس پر سیاحوں کو دکھانے کافیصلہ کیا تھا۔
مصری وزیر نے بتایا ’ جولائی اور اگست کے دوران الاقصر شہر کے آثار قدیمہ کی سیر کے لیے آنے والوں کو رعایتی پاس جاری کیے جائیں گے۔ جولائی اور اگست کے ساتھ جون بھی شامل کردیا جائے گا‘۔ 

’بس الاقصر ‘ سسٹم کے تحت جاری سیاحتی پاس پر 50 فیصد تک رعایت ہوگی۔فوٹو :سوشل میڈیا

’بس الاقصر ‘ سسٹم کے تحت جاری سیاحتی پاس پر 50 فیصد تک رعایت ہوگی۔
ڈاکٹر خالد العنانی نے بتایا ’ الاقصر شہر کو غردقہ اور شرم الشیخ سے جوڑنے کے لیے فروری کے آخر میں نئی پروازیں شروع کی جائیں گی‘۔
 الاقصر، بحیرہ احمر اور مصر کے سیاحتی صوبوں میں ہوٹل اور سیاحتی مراکز قائم کرنے کے لیے نئے پلاٹس پیش کیے جائیں گے۔ 

شیئر: