Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: ٹرانزٹ ویزے میں توسیع اور تجدید نہیں ہوگی

ویزے کی میعاد ختم ہونے سے قبل ملک چھوڑنا پڑتا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں شہریت اور قومی شناختی کارڈ کے وفاقی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ ٹرانزٹ ویزے میں توسیع کرائی جاسکتی ہے اور نہ اس کی تجدید کا کوئی امکان ہے۔
 امارات کا وفاقی ادارہ سیاحوں کو 48 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزا کسی فیس کے بغیر جاری کرتا ہے۔ 
الامارات الیوم نے عرب امارات کے ادارے کے حوالے سے بتایا ’ اگر کوئی سیاح زیادہ عرصہ امارات میں قیام کا ارادہ رکھتا ہو تو اسے ایئرپورٹ یا سی پورٹ یا بری سرحدی چوکی پر پہنچنے سے قبل سیاحتی ویزے کی درخواست دینا ہوگی‘۔
یاد رہے کہ امارات دو طرح کے ٹرانزٹ ویزے جاری کرتا ہے۔ ایک 48 گھنٹے کا ہوتا ہے اس پر کوئی فیس نہیں لی جاتی۔ دوسرا ٹرانزٹ ویزا 96 گھنٹے کا ہوتا ہے اس پر 50درہم فیس وصول کی جاتی ہے۔

سیاحوں کو 48 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزا کسی فیس کے بغیر جاری کیا جاتا ہے ہے۔ 

 ٹرانزٹ ویزا حاصل کرنے کے لیے مسافروں کو امارات میں کام کرنے والی قومی فضائی کمپنیوں سے رابطہ کرنا پڑتا ہے۔
ٹرانزٹ ویزا ایسے سیاح حاصل کرتے ہیں جو بذریعہ امارات کسی اور ملک جارہے ہوتے ہیں۔ ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے متحدہ عرب امارات میں گھوم پھر سکتے ہیں تاہم ویزے کی میعاد ختم ہونے سے قبل انہیں ملک چھوڑنا پڑتا ہے۔
امارات میں شہریت او ر قومی شناختی کارڈ کے وفاقی ادارے نے سیاحوں کو غیر روایتی طریقے سے خوش آمدید کہنے کا پروگرام شروع کیا ہوا ہے۔ جو بھی سیاح امارات پہنچتا ہے اسے اپنے پیاروں اور دوستوں سے رابطے کے لیے مفت سم دی جاتی ہے۔
امارات کے ایسے لوگ جن کی عمر یں 18 برس سے زیادہ ہوتی ہے ان سب کو یہ سم دی جاتی ہے۔ اس میں اس بات کی کوئی پابندی نہیں 
جی سی سی ممالک سے آنے والے تمام مسافروں کو امارات آنے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

شیئر: