Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ٹریفک خلاف ورزیوں کی سزا مشروط ہے‘

خلاف ورزی ایک سال کے اندر دو مرتبہ کی ہے تو انتہائی جرمانہ ہوگا۔فوٹو: سوشل میڈیا
 سعودی محکمہ ٹریفک کے مطابق نئے قانون کے تحت ٹریفک خلاف ورزیوں کی انتہائی سزا مشروط ہے۔ اس کا فیصلہ ٹریفک کے تادیبی ادارے ایسی صورت میں کرسکتے ہیں جبکہ انتہائی سزا کے معقول اسباب ہوں۔
 محکمہ ٹریفک نے یہ بات ٹویٹر پر مقامی شہری کے استفسار کے جواب میں بتائی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مقامی شہری نے سوال کیا تھا کہ سگنل توڑنے کی خلاف ورزی پر تین ہزار ریال کا جرمانہ کیا گیاہے۔

سگنل توڑنے کی خلاف ورزی پر تین ہزار ریال کا جرمانہ کیا گیاہے۔فوٹو: سوشل میڈیا

 کیا ایک ماہ بعد اس جرمانے میں کوئی تبدیلی ہوگی ؟
یاد رہے کہ ٹریفک قانون میں یہ بات واضح ہے کہ اگر کسی شخص نے عوامی سلامتی کو خطرہ لاحق کرنے والی کوئی خلاف ورزی ایک سال کے اندر دو مرتبہ کی ہے تو اس پر انتہائی جرمانہ ہوگا۔
اگر کسی شخص نے ایک سال کے اندر ایسی ٹریفک خلاف ورزی تیسری مرتبہ کی ہو تو اس کا معاملہ ٹریفک عدالت کے حوالے کردیا جائے گا۔ عدالت ہی اس کے خلاف ایک سال تک کی قید کا فیصلہ کرے گی۔ یہ اس صورت میں ہوگا جب عدالت دوسری مرتبہ خلاف ورزی پر مقرر جرمانہ دگنا کرنا نہ چاہتی ہو۔
ٹریفک خلاف ورزیوں کے لائحہ عمل میں عوامی سلامتی کو خطرات لاحق کرنے والی خلاف ورزیوں کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کن صورتوں میں خلاف ورزی کرنے والے کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

شیئر: