Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک خلاف ورزیوں پر لائسنس ضبط ہوگا ؟

محکمہ ٹریفک کے مطابق نئے ٹریفک قانون کے لائحہ عمل میں ترامیم کی گئی ہیں۔فوٹو: ٹوئٹر
سعودی محکمہ ٹریفک کے مطابق نئے ٹریفک قانون کے لائحہ عمل میں ترامیم کی گئی ہیں۔ اگر کسی ڈرائیور پر ٹریفک خلاف ورزیوں کے نوے پوائنٹس ہو گئے تو ڈرائیونگ لائسنس ضبط کر لیا جائے گا۔ ہر خلاف ورزی پر پوائنٹس مقرر ہیں۔
 یہ پوائنٹس پہلی خلاف ورزی کی تاریخ سے شمار ہوں گے اور ان کا انتہائی دورانیہ تین برس کا ہو گا۔
 ہر ٹریفک خلاف ورزی پر اس کی سنگینی کے حوالے سے دو، تین اور پانچ پوائنٹس مقرر ہیں۔

ٹریفک خلاف ورزی پر اس کی سنگینی کے حوالے سے دو، تین اور پانچ پوائنٹس مقرر ہیں، فوٹو: ٹوئٹر

’گر کسی کے تین برس کے دوران مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں پر 90 پوائنٹس ہو گئے تو ہونے کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس ایک ماہ کے لیے ضبط کیا جائے گا۔ دوسری مرتبہ مقررہ مدت کے دوران 90 پوائنٹ پر تین ماہ کے لیے ڈرائیونگ لائسنس ضبط کرلیا جائے گا۔‘
 محکمہ ٹریفک کے مطابق ’ کسی شخص کے خلاف تیسری مرتبہ 90 پوائنٹس ریکارڈ ہونے پر اس کا ڈرائیونگ لائسنس چھ ماہ کے لیے لے لیا جائے گا۔ چوتھی مرتبہ کسی کے خلاف 90 پوائنٹس کی صورت میں مستقل بنیاد پر ڈرائیونگ لائسنس کی ضبطگی ہو گی۔‘
ٹریفک قانون میں یہ وضاحت بھی کر دی گئی ہے کہ اگر کسی شخص نے تین برس کے دوران کچھ خلاف ورزیاں کی ہوں اور 90 پوائنٹس تک نہ پہنچا ہو تو ایسی صورت میں اس کے خلاف ریکارڈ شدہ تمام پوائنٹس ختم ہو جائیں گے۔ تین سال کی گنتی پہلی خلاف ورزی کی تاریخ سے ہو گی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے جنوری 2020 کے شروع میں ٹریفک قانون کا لائحہ عمل جاری کیا تھا۔ محکمے نے خبردار کیا کہ بعض ٹریفک خلاف ورزیاں پر خطر ہیں۔ ان کے جرمانے بھی بھاری ہیں۔ نمایاں ترین سگنل توڑنا، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید نہ کرانا، گاڑیوں کے شیشے رنگین کروانا اور ٹائر سکریچنگ شامل ہیں۔

شیئر: