Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خروج نہائی پر جانےوالی فیملی سابقہ اقامہ پر نہیں آسکتی

فائنل ایگزٹ کو استعمال سے قبل منسوخ کرانا ممکن ہے، فوٹو: اے ایف پی
محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ( جوازات )کی جانب سے وزٹ ویزے پرمملکت آنےوالوں کو یاددہانی کراتے ہوئے کہا گیا ہےکہ ’سعودی عرب میں ویزوں کی تاریخ اور امیگریشن کے معاملات کے لیے ہجری کیلنڈر رائج ہے‘ـ
’وزٹ ویزے پر آنے والے اس امر کا خاص خیال رکھیں تاکہ کسی قسم کی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے‘ـ
ایک صارف نےٹوئٹر پر جوازات سے دریافت کیا تھاکہ’وزٹ ویزے کی تجدید کے لیے عیسوی کیلنڈرکی تاریخ شمار کی جاسکتی ہے؟‘
مذکورہ سوال کا جواب دیتے ہوئے جوازات کی جانب سے واضح کرتے ہوئے کہا گیا’مملکت میں تمام سرکاری معاملات کے لیے ہجری کیلنڈراستعمال کیاجاتاہے، اس لیے وزٹ ویزے پر آنے والے اس امر کا خاص خیال رکھیں کہ
ویزے کی مدت میں توسیع کراتے وقت ہجری تاریخ کو ہی مدنظررکھا جائےـ‘

ویزے کی مدت میں توسیع کراتے وقت ہجری تاریخ کو ہی مدنظررکھا جائےـفوٹو: سوشل میڈیا

واضح رہے وزٹ ویزے یاایگزٹ ری انٹری پر ہجری اور عیسوی دونوں تاریخیں درج کی جاتی ہیں تاہم محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے مرکزی سسٹم میں ہجری کیلنڈر کا حساب رکھاجاتا ہےـ
اگر ہجری تاریخ کا حساب نہ رکھا جائے تو دنوں کے فرق سے لوگوں کو دشوادی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ہجری اورعیسوی کیلنڈر کے دنوں میں 10 سے 12 دن کا فرق ہوتا ہےـ
جوازات سے دریافت کیے جانے والے ایک اور سوال جس میں دریافت کیا گیا تھا کہ ’مملکت میں مقیم تارکین اگر اپنے اہل خانہ کو فائنل ایگزٹ( خروج نہائی) پر بھیج چکے ہوں تو اس صورت میں کیا ممکن ہے کہ انہیں دوبارہ سابقہ ویزے پر مملکت بلایاجا سکے؟‘
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے جوازات کا کہنا تھا ’فائنل ایگزٹ ویزے کو اس وقت تک منسوخ کرانا ممکن ہے جب تک اس پر سفر نہ کر لیا جائےـوہ افراد جو اپنی فیملی کو فائنل ایگزٹ پر اپنے ملک روانہ کر چکے ہیں وہ دوبارہ سابقہ ویزہ استعمال نہیں کر سکتے، فیملی کو دوبارہ بلانے کے لیے دوسرا ویزہ حاصل کرنا لازمی ہوگا‘ـ
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: