Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں آن لائن تجارتی سینٹرز کتنے؟

45 ہزار تجارتی مراکز آن لائن کاروبار سے منسلک ہیں۔فوٹو: سوشل میڈیا
وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی کے مطابق سعودی عرب میں حالیہ مہینوں کے دوران آن لائن کاروبار میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
’خدمات اور مصنوعات کے شعبے میں 80 ارب ریال سے زیادہ کا کاروبار سعودی مارکیٹ میں ریکارڈ پر آیا ہے۔45 ہزار تجارتی مراکز آن لائن کاروبار سے منسلک ہیں‘۔

ں حالیہ مہینوں کے دوران آن لائن کاروبار میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔فوٹو: سوشل میڈیا

 مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں ریٹیل کے کاروبار کے مشاہیر کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’ سعودی عرب میں آن لائن کاروبار کے منفرد مواقع ہیں۔یہاں سیاحت ، تفریحات ، سپورٹس اور کانکنی کے شعبے سرمایہ کاروں کے لیے کھلے ہوئے ہیں‘۔
سعودی محکمہ کسٹم کے گورنر احمد الحقبانی نے اپنے خطاب میں کہا’ سعودی عر ب نے ایک سال کے دوران سرحد پار کاروبار کے شعبے میں نئے 72انٹرنیشنل سینٹر قائم کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے‘۔
مملکت میں ریٹیل کی مارکیٹ بہت بڑی ہے۔ آئندہ اس کی کامیابی کے امکانات بہت زیادہ روشن ہیں۔
 

شیئر: