Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2019 میں ٹریفک حادثات میں 14 فیصد کمی

’ہائی وے پر ڈرائیوروں کو ہر دو گھنٹے ڈرائیونگ کے بعد تازہ دم کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں 2019 کے دوران ٹریفک حادثات میں 14 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ٹریفک حادثات میں زخمیوں کی شرح میں 13 فیصد جبکہ وفات پانے والوں کی تعداد میں 3.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بات روڈ سیکیورٹی فورس کے سربراہ جنرل خالد الضبیب نے دمام میں منعقد ہونے والی ٹریفک سلامتی کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’ہائی وے پر ڈرائیوروں کو ہر دو گھنٹے ڈرائیونگ کے بعد تازہ دم کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی‘۔

ٹریفک حادثات میں زخمیوں کی شرح میں13 فیصد جبکہ وفات پانے والوں کی تعداد میں 3.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ( فوٹو: سبق)

انہوں نے کہا ہے ’ٹرک اور ہیوی ویٹ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے لیے ہائی وے پر مراکز قائم ہوں گے جہاں انہیں لازمی طور پر آرام کے لیے رکنا پڑے گا‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’ان مراکز میں لمبی ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیوروں کے آرام کے علاوہ تمام ضروری خدمات ہوں گی‘۔
جنرل خالد الضبیب نے بتایا ہے کہ ’گزشتہ 60 دن کے اندر 1400 ایسی مسافر بسیں پکڑی گئیں ہیں جن میں ٹریفک ضوابط کی خلاف ورزیاں تھیں اور جنہیں سفر سے روک دیا گیا‘۔

شیئر: