Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کورونا کا علاج کرانا ہے تو 3 ارب ڈالر دیں‘

کویتی خاتون کا کہنا تھا کہ تاجر ہوں کسی کے تعاون کی ضرورت نہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
سوشل میڈیا کی کویتی سٹارخاتون سلوی المطیری نے کرونا کے علاج سے متعلق ایک وڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے پیشکش کی ہے کہ اگر کورونا وائرس کا موثر علاج چاہئے تو تین ارب ڈالر ادا کرے۔
الامارات الیوم کے مطابق کویتی خاتون کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق المطیری وڈیو کلپ میں کہہ رہی ہیں کہ اگر آپ حضرات کورونا وائرس کا موثر علاج کرانا چاہتے ہیں تو مجھے ایک ارب کویتی دینار (یہ رقم 3.3ارب ڈالر کے مساوی ہے) پیش کریں۔ 
المطیری نے واضح کیا کہ میں تاجر خاتون ہوں میرے مالی حالات بہت اچھے ہیں۔ مجھے کسی کے تعاون کی کوئی ضرورت نہیں۔
یہ بتانے کے باوجود کہ وہ مالدار خاتون ہیں المطیری نے وڈیو کلپ میں یہ بھی کہہ دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کا علاج کم از کم ایک ارب دینار میں دے سکیں گی۔ انہوں نے وڈیو میں یہ نہیں بتایا کہ دنیا کا کونسا ادارہ انہیں اتنی بڑی رقم پیش کرے گا۔

شیئر: