Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد سے ورلڈ اکنامک فورم کے سربراہ کی ملاقات

ملاقات میں سعودی عرب اور ورلڈ اکنامک فورم کے درمیان شراکت کا جائزہ لیا گیا۔ فوٹو ایس پی اے
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ورلڈ اکنامک فورم کے سربراہ بورگ برینڈا نے ریاض میں ملاقات کی۔
ملاقات میں سعودی وژن2030 کے تناظر میں سعودی عرب اور ورلڈ اکنامک فورم کے درمیان شراکت کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دوران ملاقات  اقتصادی امور، علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں سمیت کئی موضوعات پر غوروخوض کیا گیا۔
وزیر تجارت و سرمایہ کاری ماجد القصبی، وزیر خزانہ محمد الجدعان، وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف اور ولی عہد کے دفتر خاص کے ڈائریکٹر بدر العساکر بھی گفت و شنید میں شریک رہے۔
ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین برائے مشرق وسطیٰ وشمالی افریقہ میرک دوچک اور سعودی عرب کے ساتھ ورلڈ اکنامک فورم کے تعلقات کے شعبے کے انچارج میرون کیروز بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔
                        
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: