Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو ملازمین کا فائنل ایگزٹ نکلوانے کی شرط کیا؟

فائنل ایگزٹ کے لیے پاسپورٹ کا موثر ہونا انتہائی ضروری ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی محکمہ پاسپورٹ کے مطابق گھریلو ملازمین کے خروج نہائی (فائنل ایگزٹ) کے اجرا کی بنیادی شرط یہ ہے کہ ملازم یا ملازمہ کا پاسپورٹ موثر ہو۔ اس کے بغیر فائنل ایگزٹ جاری نہیں ہو سکتا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ سے ٹوئٹر پر مقامی شہری نے دریافت کیا تھا کہ اس کے ہاں ایک بنگلہ دیشی ملازمہ کام کر رہی ہے۔ اس کا پاسپورٹ اسی مہینے ختم ہو گیا ہے وہ اسے فائنل ایگزٹ پر بھیجنا چاہتا ہے۔
آئندہ ماہ کے لیے اس کی سیٹ بھی کنفرم ہے کیا پاسپورٹ ختم ہونے کی صورت میں خروج نہائی لگ سکتا ہے یا پاسپورٹ غیر موثر ہونے کی صورت میں خروج نہائی کا اجرا ممکن نہیں ہوگا؟

چھ ماہ  قبل اقامے کی تجدید کرائی جاسکتی ہےفوٹو: سوشل میڈیا

محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ ’مقررہ ضوابط کے مطابق کسی بھی گھریلو ملازم یا ملازمہ کا خروج نہائی (فائنل ایگزٹ) اس وقت تک نہیں نکالا جا سکتا جب تک اس کا پاسپورٹ موثر نہ ہو۔ فائنل ایگزٹ کے لیے پاسپورٹ کا موثر ہونا انتہائی ضروری ہے۔
محکمے سے مقامی شہری نے ایک اور سوال کیا ’اقامے کی میعاد ختم ہونے سے کتنی مدت پہلے تک اقامے کی تجدید کرائی جاسکتی ہے؟‘۔
محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ ’اگر معاملہ گھریلو ملازم یا ملازمہ کا ہے تو ایسی صورت میں اس کے اقامے کی تجدید ایسی صورت میں بھی کرائی جاسکتی ہے جبکہ اس کا اقامہ ختم ہونے میں 14 ماہ سے کم باقی ہوں‘۔
اگر معاملہ تجارتی کارکنان کا ہے تو چھ ماہ سے قبل باقی رہنے کی صورت میں اقامے کی تجدید کرائی جاسکتی ہے بشرطیکہ ورک پرمٹ اور ہیلتھ انشورنس موثر ہوں۔
 

شیئر: