Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو ملازمین کے واپس نہ آنے پر نیا ویزا نکلے گا؟

ایسے گھریلو ملازمین کا ریکارڈ ،سسٹم سے از خود ختم ہوجاتا ہے۔فوٹو: ٹوئٹر
سعودی عرب میں لاکھوں غیر ملکی فیملی ڈرائیور یا گھریلو ملازم کے طور پر کام کررہے ہیں۔ ان میں کئی لاکھ ملازمائیں شامل ہیں۔ 
سیکڑوں ایسے ہیں جو کبھی کبھار اپنے وطن چھٹی گزارنے کے لیے جاتے ہیں۔ وہ خرو ج و عودة (ایگزٹ ری انٹری) ویزے پر جاتے ہیں۔ 
بعض اوقات گھریلو ملازمین ایگزٹ ری انٹری ویزے کی میعاد ختم ہوجانے کے باوجود واپس نہیں آتے۔

گھریلو ملازمین ایگزٹ ری انٹری ویزے کی میعاد ختم ہوجانے کے باوجود واپس نہیں آتے۔فوٹو: ٹوئٹر

عاجل ویب سائٹ کے مطابق فیملی ڈرائیوروں یا گھریلو ملازمین یا ملازماﺅں ’خروج و عودة‘ (ایگزٹ ری انٹری) ویزے کی میعاد ختم ہوجانے کے بعد کفیل (سپانسر) نیا ویزا جاری کرانا چاہتا ہے۔ اس میں قانونی رکاوٹ پیش آتی ہے۔ 
 محکمہ پاسپورٹ سے ٹوئٹر پرمقامی شہری نے استفسار کیا کہ’ گھریلو ڈرائیو ر مملکت سے خروج و عودہ لگوا کر وطن گیا تھا۔ واپس نہیں آیا۔اس حوالے سے مجھے کیا کارروائی کرنا ہوگی۔ اس کی جگہ نیا ویزا جاری کرانا چاہتاہوں‘۔
محکمہ پاسپورٹ نے جواب میں واضح کیا ’ اگر کوئی فیملی ڈرائیور یا گھریلو ملازم یا ملازمہ خروج و عودة پر اپنے وطن گیا ہو تو ایسی صورت میں اس کے ویزے کی میعاد مکمل ہونے پر 6ماہ گزرنے کی صورت میں کسی کارروائی کی ضرورت نہیں رہتی۔ ایسے گھریلو ملازمین اور ملازماﺅں کا ریکارڈ ،سسٹم سے از خود ختم ہوجاتا ہے‘۔
محکمہ پاسپورٹ کے مطابق’ ا گر کوئی شہری اس کی جگہ نیا ویزا جاری کرانا چاہتاہو تو ایسی صورت میں ویزے کی میعاد ختم ہونے کے تیس روز بعد محکمہ پاسپورٹ سے رجوع کرکے سسٹم سے اس کا ریکارڈ ختم کرایا جاسکتا ہے‘۔

شیئر: