Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل یونیورسٹی میں بندروں کا سیر سپاٹا

ترجمان نے بتایا سیکیورٹی اہلکاروں سے معاملے پر باز پرس کی جارہی ہے (فوٹو: المرصد)
سعودی عرب کے کئی علاقے بندروں کے حوالے سے مشہور ہیں۔ ان میں حائل، باحہ، طائف اور عسیر قابل ذکر ہیں۔
حائل یونیورسٹی میں طالبات کے سیکشن میں ایک بندر کے سیر سپاٹے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
المرصد اور مزمز کے مطابق وڈیو میں دیکھا جاسکتا کہ ایک بندر آزادانہ طریقے سے حائل یونیورسٹی کے طالبات والے سیکشن میں گھوم رہا ہے۔ کسی کی طرف سے اسے کوئی روک ٹوک نہیں۔

وڈیو میں دیکھا جاسکتا کہ ایک بندر طالبات والے سیکشن میں آزادانہ گھوم رہا ہے (فوٹو: المرصد)

سوشل میڈیا صارفین نے حائل یونیورسٹی میں بندروں کے گھومنے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ صارفین سوال پوچھ رہے ہیں کہ ’آخر یونیورسٹی منتظمین کہاں ہیں۔ کوئی بھی بندر کو اس طرح آزادانہ گھومنے پھرنے سے نہیں روک رہا ہے؟‘
یونیورسٹی انتظامیہ کے ترجمان نے وائرل وڈیو کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے اخباری ذرائع کو بتایا کہ یونیورسٹی کے سکیورٹی اہلکاروں سے معاملے پر باز پرس کی جا رہی ہے۔ طالبات کی سلامتی اہم ہے۔ مقامی شہری اطمینان رکھیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔
یونیورسٹی ترجمان نے مزید کہا کہ علاقے میں موجود بندروں سے چھٹکارا حاصل کرنا بے حد مشکل ہے۔

شیئر: