Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کے موذن روبہ صحت ہیں

شیخ علی ملا نے کہا ’ جلد موذن کے فرائض دوبارہ سنبھال لوں گا‘۔فائل فوٹو :سبق
مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے سینئر موذن شیخ علی ملا نے اپنی خیریت کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ’ اب حالت بہتر ہے ، جلد ہی موذن کے فرائض دوبارہ سنبھال لوں گا‘۔
واضح رہے حرم مکی کے سینئر موذن شیخ علی ملا جمعرات کوعشا کی اذان دے رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی وہ اذان مکمل نہ کر سکے اور دوسرے موذن ھاشم السقاف نے اذان مکمل کی تھی۔
سعودی میڈیاپر موذن حرم شیخ علی الملا کا جووڈیو کلپ جاری کیاگیا اسے دیکھ کر اندازہ لگا یا جاسکتا ہے کہ علی الملا کی آواز اذان دیتے ہوئے دبی ہوئی ہے۔ اچانک طبیعت خراب ہوجانے پر یہ صورتحال پیش آئی تھی۔ فوراً ہی ان کی جگہ دوسرے موذن نے اذان مکمل کی۔

سینئر موذن عشا کی اذان دے رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی فوٹو:سوشل میڈیا

ویب نیوز ’سبق‘ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ علی ملا نے کہا ’ اب ا ن کی طبیعت بہتر ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث انہیں شدید نزلے کا اٹیک ہوا تھا جس کی وجہ سے اذان مکمل نہ کر سکا تاہم اب حالت قدرے بہتر ہے‘۔
حرم مکی کے سینئر موذن شیخ علی ملا نے مزید کہا ’ان تمام افراد کا شکر گزار ہوں جنہو ں نے میری صحت کے بارے میں فکر کی۔ ان تمام افراد کو اطمینان دلاتا ہوں کہ صحت بحال ہو رہی ہے اور جلد موذن کے فرائض انجام دینا شروع کر دوں گا‘۔
واضح رہے شیخ علی ملا 1975 سے حرم مکی میں موذن کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔اس وقت وہ حرم شریف کے موذنوں میں سب سے سینئر ہیں۔ انکی منفرد آواز اور انداز انہیں دیگر موذنوں سے جدا کرتی ہے۔
 پوری دنیا میں انہیں ’بلال الحرم‘ کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔

شیئر: