Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آٹو رکشا کی درآمد پر پابندی کیوں؟

سعودی سٹینڈراتھارٹی نے نیا لائحہ عمل جاری کیا ہے۔ فوٹو :سوشل میڈیا
سعودی سٹینڈرڈ اتھارٹی نے موٹر سائیکل اور آٹو رکشا کی درآمد کے لیے نیا لائحہ عمل جاری کیا ہے۔ 
نئے لائحہ عمل میں آٹو رکشا کی در آمد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
سعودی سٹینڈرڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری لائحہ عمل میں کہا گیا ’ایسی تین پہیوں والی گاڑی اورسیکنڈ ہینڈ میشن جس کے سیلنڈرکی قوت 125 سی سی سے کم ہو انہیں مملکت میں درآمد نہیں کیاجاسکتا۔
 نیوز ویب سائٹ ’مزمز‘ کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے جاری ضا بطے میں کہا گیا ’ایسی تمام موٹر سائیکلیں جو بجلی یا دیگر ذرائع سے توانائی سے کام کرتی ہیں انہیں مقررہ ضابطے کے تحت ہی مملکت میں درآمد کیا جا سکتا ہے‘۔

مطلوبہ معیار پر پوری نہ اترنے والی گاڑی کو روڈ پرمٹ نہیں دیا جاتا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

موٹرسائیکلوں کے در آمد کنندگان کے لیے لازمی ہے کہ وہ کوئی بھی مصنوعات درآمد کرنے سے قبل مختلف امور کا خاص خیال رکھیں۔ ان میں بریک سسٹم، سائیلنسر، انتہائی حد رفتار، پٹرول ٹینکی کی قوت اور صلاحیت کے علاوہ سیفٹی لاک کا مقررہ معیار کے مطابق ہونا شامل ہے۔
قوانین کے مطابق بجلی اور پٹرول سے چلنے والی موٹرسائیکلوں پر بھی ٹریفک قانون کے مطابق موٹروہیکل انسپیکشن سسٹم لاگو ہوگا۔
موٹر سائیکل ڈرائیوروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کریں جن میں ہیلمٹ کا استعمال انتہائی ضروری امر ہے۔
واضح رہے مملکت میں سالانہ بنیاد پر گاڑیوں کے معیار کی جانچ کی جاتی ہے۔ مطلوبہ معیار پر پوری نہ اترنے والی گاڑی کو روڈ پرمٹ نہیں دیا جاتا۔
 گاڑیوں کی طرح موٹرسائیکلوں پر بھی یہ قانون لاگو کیا جاتا ہے۔
 

شیئر: