Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک کیمروں کے بیٹری چور کی تلاش جاری

گزشتہ دس دنوں میں چار کیمروں کو چوری یا توڑا گیا ہے۔ فائل فوٹو اے ایف پی
مکہ میں حد رفتار کی خلاف ورزی ریکارڈ کرنے والے کیمرے کی بیٹری چوری ہو گئی ہے۔
پیر کے روز مکہ کو طائف سے جوڑنے والی شاہراہ السیل پر لگے کیمرے کی بیٹری چوری کر لی گئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بیٹری چوری کرنے والے شخص نے پہلے تو کیمرے کو اکھاڑنے کی کوشش کی۔ جب اکھاڑنے میں کامیاب نہ ہو سکا تو کیمرا توڑ کر بیٹری چرانے میں کامیاب ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 10 دنوں کے دوران مکہ اور طائف میں 4 کیمروں کو چوری یا توڑا گیا ہے۔ تمام واقعات میں ملوث افراد کی تلاشی جاری ہے۔
مکہ پولیس نے کہا ہے کہ ’اطلاع ملنے پر تفتیشی ٹیم موقع پر پہنچ گئی تھی اور نقصان کا تخمینہ لگانے کے بعد انگلیوں کے نشانات اور دیگر شواہد جمع کر لیے گئے ہیں۔‘

شاہراہ السیل پر لگے کیمروں کو اکھاڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔ فوٹو سبق

پولیس نے کہا ہے کہ ’چوری کا واقعہ الشرائع پولیس سٹیشن میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ملوث افراد کی تلاش کی ذمہ داری بھی تھانے کو دی گئی ہے۔‘
 

شیئر: