Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، امریکی افواج کی مشترکہ بحری مشقیں آئندہ ہفتے

مشترکہ مشقوں کا مقصد جہازرانی اور سمندری گزرگاہوں کو محفوظ بنانا ہے ( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب اور امریکہ کی افواج کی مشترکہ مشقیں آئندہ ہفتے ہوں گے۔
سعودی نیوز ایجنسی (واس) کے مطابق خلیج عرب میں امریکہ اور سعودی عرب کی مشقوں کو ’نائٹیکل ڈیفائنڈر‘ کا نام دیا گیا ہے۔
 مشقوں کے دوران سعودی عرب کی بحریہ شاہ عبدالعزیز بحری اڈے پر مشرقی بیڑے کی موجودگی میں امریکی نیوی کی میزبانی کرے گی۔
نائٹیکل ڈیفائنڈر مشقیں دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ مشترکہ مشقوں کے سلسلے کی کڑی ہیں۔
مشترکہ مشقوں کا مقصد جہاز رانی اور سمندری گزر گاہوں کو محفوظ بنانا ہے۔ علاوہ ازیں سمندری افواج کی صلاحیت، استعداد اور جنگی تیاری میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔
 

شیئر: