Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت محنت کی کارروائی، 402 خلاف ورزیاں ریکارڈ

سعودائزیشن کے قانون پر سحتی سےعمل درآمد کیاجاتا ہے (فوٹو: سبق)
ریاض ریجن میں وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی کی جانب سے تفتیشی مہم کے دوران گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 402 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
وزارت محنت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معمول کی تفتیشی کارروائیاں ریاض ریجن کے مختلف علاقوں کے علاوہ الخرج، الافلاج، وادی الدواس، الزلفی، شقرا اور الدوادمی کی مارکیٹوں میں کی گئیں۔

مارکیٹوں میں سعودی ملازمین نہ ہونے پر جرمانہ کیاجاتا ہے (فوٹو: اییس پی اے)

وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر یوسف السیالی نے مقامی ویب نیوز ’سبق ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت محنت نے مختلف شعبوں میں سعودائزیشن کا قانون لاگو کیا ہوا ہے جس پرعمل کرنا ہر کسی کی ذمہ داری ہے، سعودائزیشن پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت تادیبی کارروائی کی جاتی ہے۔
ریجنل ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ’تاجروں کو چاہیے کہ وہ مقامی قوانین پر سختی سے عمل کریں تاکہ سعودی نوجونوان کو زیادہ سے زیادہ ملازمت کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔‘
انہوں نے سعودائزیشن کے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد اور تاجروں کے حوالے سے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے بارے میں ادارے کے ٹول فری نمبر 19911 پر اطلاع دی جا سکتی ہے، ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ سعودی نوجوانوں کو برسر روزگار کرنا ہے۔

تفتیشی ٹیمیں محتلف ادارو پر مشتمل ہیں (فوٹو: الوئام)

واضح رہے وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی کی جانب سے مملکت کے مختلف نجی شعبوں میں غیر ملکی کارکنوں کی جگہ سعودی نوجوانوں کو روزگار دینے کے لیے قانون سازی کی گئی ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
نجی سیکٹر میں موبائل مارکیٹ میں سعودائزیشن کا تجربہ کامیاب ہونے کے بعد دیگر شعبوں میں بھی تیزی سے سعودی نوجوانوں کو لازمی روزگار فراہم کرنے کے لیے قانون سازی کی گئی۔
وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی کی جانب سے مملکت کے تمام شہروں میں ذیلی تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ اس قانون پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔

شیئر: