Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کی عمارت میں آتشزدگی، ایک ہلاک

متاثرہ عمارت چار منزل تھی گراﺅنڈ فلور میں آگ لگی تھی۔فوٹو: سبق
مکہ کے علاقے العتیبہ کے ایک فلیٹ میں لگنے والی آگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریجنل ترجمان شہری دفاع کرنل محمد عثمان القرنی نے بتایا ہے کہ شہری دفاع کے کنٹرول روم 911 پر جمعے کو اطلاع ملی تھی کہ العتیبہ محلے کی ایک عمارت میں آگ لگی ہے۔ 
اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے متعدد یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ 

اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے متعدد یونٹس جائے وقوع پر پہنچ گئے۔فوٹو: سبق

کرنل القرنی نے مزید بتایا کہ ’شہری دفاع کے اہلکاروں کے ساتھ اسنارکل کو بھی بھیجا گیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امداد فراہم کی جا سکے‘۔
ان کے بقول ’متاثرہ عمارت چار منزلہ تھی جس کے گراﺅنڈ فلور میں آگ لگی تھی۔ آگ لگنے سے ہلاک ہونے والے شخص کی عمر 30 برس کے قریب بتائی جاتی ہے۔‘
شہری دفاع نے آگ بجھانے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد عمارت متعلقہ ادارے کے حوالے کردی جو آتشزدگی کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔
ہلاک ہونے والے کے بارے میں مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں کہ اس کا تعلق کس ملک سے ہے۔

شیئر: