Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاش ٹورنامنٹ میں اول آنے والی ٹیم کو ساڑھے 7 لاکھ ریال انعام

حتمی مقابلہ جیتنے والی ٹیم کو نقد انعام کے علاوہ بی ایم ڈبلیو کار بھی دی گئی ( فوٹو: سبق)
ریاض میں تاش ٹورنامنٹ کا حتمی مقابلہ جیتنے والی ٹیم کو ساڑھے 7 لاکھ ریال جبکہ دوسری پوزیشن پانے والی ٹیم کو 5 لاکھ ریال انعامات دیئے گیے ہیں۔
اختتامی تقریب میں ذہنی والیکٹرانک سپورٹس کمیٹی کے سربراہ شہزادہ فیصل بن بندر بن سلطان نے شرکت کی ہے۔

دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 5 لاکھ ریال انعام دیا گیا ( فوٹو: سبق)

سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی شہری سعود الشیبانی اور فہد الشیبانی نے تاش ٹورنامنٹ کا حتمی مقابلہ جیت کر اول انعام کے مستحق ہوئے۔ اول انعام پانے پر انہیں بی ایم ڈبلیو کار بھی تحفے میں دی گئی۔
ان کا مقابلہ سعودی شہری عبد الرحمن المطرفی اور یزید الیوبی سے تھا جنہوں نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
تاش ٹورنامنٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تیسری پوزیشن پانے والی ٹیم کو 3 لاکھ ریال جبکہ چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو دو لاکھ ریال دیے گیے۔

ٹورنامنٹ میں خواتین کی 20 ٹیموں نے شرکت کی مگر حتمی مقابلوں سے پہلے ٹورنامنٹ سے نکل گئیں ( فوٹو: سبق)

ٹورنامنٹ میں خواتین کی 20 ٹیموں نے بھی شرکت کی تاہم وہ حتمی مقابلوں سے پہلے ٹورنامنٹ سے نکل گئیں۔
تاش ٹورنامنٹ میں 8500 مقابلے ہوئے جن میں 16384 افراد نے حصہ لیا۔

شیئر: