Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جہاد الخالدی میوزیک اتھارٹی کی سربراہ مقرر

جہاد الخالدی 8 سال سے مصری آرکسٹرا میں بطور وایلن اداکار کام کرچکی ہیں ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان نے سینئر گلوکارہ جہاد الخالدی کو میوزیک اتھارٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے۔
 میوزیک اتھارٹی میں خاتون عہدیدار کی تقرری کا مقصد سعودی عرب میں میوزک سیکٹر کو ترقی اور فروغ دینا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے میوزک اتھارٹی کے توسط سے مملکت میں موسیقی کے شعبے کو ترقی دینے اور اس سے وابسطہ افراد کی مدد اور حوصلہ افزائی کرنے کی باقاعدہ کوششیں شروع کی ہیں۔

جہاد الخالدی کو میوزک کے میدان میں 33 سال سے زیادہ عرصے کا تجربہ ہے ( فوٹو: سبق)

سعود عرب میں شعبہ موسیقی کے قیام کے بعد میوزک کے میدان میں مہارتوں کے لیے تربیتی کورسز بھی شروع کیے جائیں گے۔
جہاد الخالدی کو میوزک کے میدان میں 33 سال سے زیادہ عرصے کا تجربہ ہے۔ وہ آٹھ سال سے مصری آرکسٹرا میں بطور وایلن اداکار کام کرچکی ہیں۔
انہوں نے اپنے تجربے اور انتظامی معلومات کے ساتھ قاہرہ میں ہائر انسٹی ٹیوٹ سے وایلن بجانے اور میوزک تھیوری میں بیچلر کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔
 
 
 

شیئر: