Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفارت خانے آمد، سفیر نواف المالکی سے ملاقات

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے میں مملکت کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ بیان کے مطابق مملکت کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیر داخلہ کا سفارت خانے میں خیرمقدم کیا۔
ملاقات کے دورانسعودی سفیر اور وزیر داخلہ کے درمیانپاکستان سعودی تعلقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے اور سکیورٹی امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔
 ‎بیان کے مطابق ’سعودی سفیر  نے اسلام آباد میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور اس میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔‘
وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برما کے مسلمانوں کے لیگل سٹیس کا دیرینہ مسئلہ حل  ہو گیا ہے اور ’سعودی عرب کے سفیر نے  مسئلے کے حل میں  مثبت کردار ادا کرنے پر پاکستان حکومت کا شکریہ ادا کیا۔‘
’اس ضمن میں باضابطہ معاہدے پر اگلے ہفتے سعودی عرب میں دستخط کیے جائیں گے۔‘
ملاقات میں دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون کو وسعت دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔

شیئر: