Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈبلیو ڈبلیو ای، سپر شو ڈاﺅن کے لیے میدان سج گیا

سعودی شائقین یہ باور کراچکے ہیں کہ وہ کتنے شاندار ہیں۔ فوٹو المرصد
ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر شو ڈاﺅن میں شرکت کے لیے دس سپر ریسلر ریاض پہنچ گئے۔میدان سج کیا۔
سبق،المرصد اور مزمز ویب سائٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپیئن شپ کے مقابلے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ جمعرات کو ریاض بالیورڈ کے محمد عبدہ ہال میں سپر شو ڈاﺅن 2020 کے مقابلے ہوں گے۔

 خواتین ریسلرز کے درمیان کانٹے مقابلے کی توقع ہے۔ فوٹو مزمز

ممتازریسلرزنے سپر شو ڈاﺅن 2020 کا تعارف کرانے کے لیے میڈیا سے ملاقات کی۔ یہ سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا پہلا مقابلہ ہے۔ بل گولڈ برگ، جان موریسن، ذا میر اور ریکوشے نے میڈیا کے سوالات کے جواب دئیے۔
اس موقع پر خاتون ریسلر نومی اور بایلی نے میڈیا سے بات چیت کی۔یہ دونوں سعودی عرب میں ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپیئن شپ میں لیڈیز ریسلر کے اعزاز کے لیے مقابلہ کریں گی۔
سپر شو ڈاﺅن 2020 میں خواتین ریسلرز کے درمیان کانٹے مقابلے کی توقع ہے۔

 خوشی ہے کہ سعودی شائقین کی موجودگی میں مقابلے میں شریک ہوں۔ فوٹو المرصد

ریسلرگولڈ برگ نے کہا ’ سپر شو ڈاﺅن کے دوران دی فائنڈ سے فائٹ کا بے چینی سے انتظار کررہا ہوں۔ سعودی عرب میں ریسلنگ کے مداحوںسے کہوں گا کہ وہ مقابلہ دیکھنے کے لیے ضرور پہنچیں ۔ وہ یہ منظر ضرور دیکھیں کہ کس طرح اپنے حریف دی فائنڈ کو زمین چاٹنے پر مجبور کردوں گا‘۔
گولڈ برگ نے مزید کہا ’مجھے خوشی ہے کہ پھر سعودی شائقین کی موجودگی میں ہونے والے اس مقابلے میں شرکت کررہے ہیں۔ سعودی شائقین یہ باور کراچکے ہیں کہ وہ کتنے شاندار ہیں‘۔ 
’یقین کریں سپر شو ڈاﺅن بھرپور پروگرام ہوگا اسے کسی بھی صورت میں مس نہ کیا جائے‘۔
                        
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: