Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ اگر بہادر ہو تو کیمرے کی طرف دیکھو‘

وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو ہیش ٹیگ بن گیا (فوٹو: مزمز)
سعودی عرب میں ماضی قریب تک تجارتی مراکز اور شاپنگ مالز میں نوجوان فیملی کے ساتھ ہی داخل ہوسکتے تھے۔ تنہا ہونے کی صورت میں انہیں اندر جانے سے روک دیا جاتا تھا۔
اب نوجوان اکیلے بھی شاپنگ اور سیر و تفریح کے لیے تجارتی مراکز پہنچنے لگے ہیں۔
مزمز نیوز ویب سائٹ کے مطابق جدہ کے ایک تجارتی مرکز میں لڑکیوں کو دیکھ کر جب لڑکے بھی آس پاس اکٹھے ہونے لگے تو ایک لڑکی نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیمرے کا رخ ایک نوجوان کی جانب کردیا اور اسے کہنے لگی کہ ’اگر تم بہادر ہو تو ذرا کیمرے کی طرف دیکھ کر بتاﺅ۔ُ

 لڑکی نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیمرے کا رخ نوجوان کی جانب کردیا (فوٹو: سوشل میڈیا)

 ایک لڑکی نے وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کا ہیش ٹیگ بن گیا۔
بعض صارفین نے نوجوانوں سے کہا ’انہیں چھیڑ خانی زیب نہیں دیتی۔ یہ ہماری تہذیب کے منافی ہے۔‘
 دیگر صارفین کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ خود لڑکیوں نے لڑکوں کا تعاقب کیا اور ان کی تصاویر سوشل مڈیا پر ڈالیں۔
ایک صارف نے لکھا ’میرے خیال سے جدہ تجارتی مرکز میں کسی لڑکے نے چھیڑ خانی نہیں کی۔ یہ لڑکیاں ہی تھیں جو لڑکوں کا تعاقب کررہی تھیں اور انہیں خوفزدہ کرنے کے لیے کیمرے کی طرف دیکھنے کا چیلنج دے رہی تھیں۔‘
صارف نے یہ بھی لکھا ’ان نوجوانوں میں سے کوئی ایک وڈیو کلپ شیئر کرنے والی لڑکی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردے پھر دیکھیں گے کہ کون بہادر ہے اور کون بزدل۔‘
ایک اور صارف نے لکھا ’ اسلامی تعلیمات ہماری پہچان ہیں۔ ہم سب لوگ ایک دوسرے کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں۔ تہذیب اور شائستگی کا مظاہرہ کریں۔‘
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: