Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹبال میچ کے دوران سٹیڈیم میں شیر خوار کی موت

’شیر خوار ایک دن پہلے ہی ہسپتال سے خارج ہو ا تھا، والدین اسے میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم لے آئے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں فٹبال میچ کے دوران ایک شیر خوار بچے کی موت واقع ہوئی ہے۔ بچے کو اس کے والدین میچ دیکھنے کے لیے اپنے ساتھ سٹیڈیم لے آئے تھے۔
واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب الاحساء کے شہزادہ عبداللہ بن جلوی سٹیڈیم میں الفتح اور الوحدہ فٹبال کلب کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت سپورٹس نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ’میچ کے پہلے ہاف کے بعد سٹیڈیم کی انتظامیہ کو ایک شہری کی طرف سے طبی امداد کی کال موصول ہوئی تھی‘۔
انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ’طبی ٹیم امداد طلب کرنے والے شہری کے پاس پہنچی تو معلوم ہوا کہ وہ میاں بیوی ہیں جو اپنے چھ بچوں اور ایک شیر خوار کے ساتھ میچ دیکھنے آئے ہیں‘۔

’بچے کو سانس لینے میں تکلیف تھی۔ وہ حمل کے ساتویں مہینے میں پیدا ہوا اور ہسپتال میں دو ماہ تک طبی نگرانی میں تھا‘ ( فوٹو: عکاظ)

انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’شیر خوار کی عمر ڈیڑھ ماہ تھی، اس وقت وہ بے ہوش تھا، معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کا انتقال ہوچکا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’بچے کو سانس لینے میں تکلیف تھی۔ وہ حمل کے ساتویں مہینے میں پیدا ہوا جس کے بعد ہسپتال میں وہ دو ماہ تک طبی نگرانی میں تھا‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’شیر خوار ایک دن پہلے ہی ہسپتال سے فارغ ہو ا تھا، اور اس کے والدین اس کو لے کر میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم آئے‘۔
طبی امداد فراہم کرنے والی ٹیم نے کہا ہے کہ ’ممکنہ طور پر بچے کا قدرتی مدافعتی نظام کمزور ہونے اور دو ماہ تک طبی نگرانی میں رہنے کے بعد اچانک اسے بھیڑ کی جگہ پر لانے سے سانس لینے میں دشواری ہوئی ہوگی‘۔

شیئر: