Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الدرعیہ میں نایاب کاروں کی نمائش، 500 گاڑیوں کی شرکت

کلاسیک کار فیسٹیول 2020 میں نایاب کاروں کی نیلامی بھی کی گئی(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے قریب تاریخی علاقے الدرعیہ میں کلاسیک کار فیسٹیول 2020 کے نام سے نایاب کاروں کی دو روزہ نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق الدرعیہ کمشنری کے گورنر شہزادہ احمد بن عبداللہ بن عبدالرحمان کی زیر نگرانی منعقد ہونے والے اس فیسٹیول میں پانچ سو سے زیادہ نایاب اور نادر گاڑیاں موجود تھیں۔

مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا کار فیسٹیول (فوٹو ٹوئٹر)

یہ کار فیسٹیول الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام  الدرعیہ آثار قدیمہ فاونڈیشن نے27  تا 29 فروری منعقد ہوا۔

آرٹ نمائش اور یادگار بازار فیملیزکی دلچسپی کا مرکز رہا (فوٹو عرب نیوز)

مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کے اس سب سے بڑے کار فیسٹیول میں 500 سے زائد نایاب، بیش قیمت اور غیر معمولی کاریں لائی گئی تھیں۔
سعودی عرب کے علاوہ خلیجی تعاون کونسل کے ممالک اور لبنان ، اردن اٹلی سمیت دیگر ممالک سے کاروں کے شوقین حضرات نے اس فیسٹیول میں شرکت کی۔

کئی ممالک سے شوقین حضرات نے فیسٹیول میں شرکت کی(فوٹو ٹوئٹر)

خصوصی نوعیت کی موٹرسائیکلوں کے لیے بھی ایک الگ پویلین سجایا گیا تھا، جو حاضرین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
اس موقع پر نایاب کاروں کی نیلامی بھی کی گئی۔ بڑوں اور بچوں کے لیے منفرد اقسام کی تفریحی سرگرمیوں کا بھی بندوبست تھا۔ا س کے علاوہ آرٹ نمائش اور یادگار بازار فیملیزکی دلچسپی کا مرکز رہا۔
فیسیٹول میں مختلف مقابلوں کے فیصلوں کےلیے پچاس افراد نے جج کے فرائض انجام دیئے جن میں 25 کا تعلق سعودی عرب سے اور دیگر خلیجی ممالک کے علاوہ دیگر عرب ملکوں اور یورپ، افریقہ اور شمالی امریکہ سے تھے۔
فیسٹیول کو موٹرسائیکل پویلین کے علاوہ مختلف نوعیت کے مقابلوں کے لیے 28 حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: