Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 الدرعیہ میں آرٹ گیلری، خاص کیاہے؟ 

فن پاروں کے ذریعے انسان اور آبادی کا رشتہ اجاگر کیا گیا ہے (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کے نائب وزیر ثقافت ڈاکٹر حامد فایز نے الدرعیہ کے صنعتی علاقے میں آرٹ گیلری کا افتتاح کیا ہے۔ اس موقع پر فنون و ثقافت سے دلچسپی رکھنے والی نمایاں شخصیات موجود تھیں۔
 آرٹ گیلری میں سعودی عرب اور خلیج کے 25 سے زیادہ فن کاروں کے شہ پارے پیش کیے جارہے ہیں۔

نائب وزیر ثقافت ڈاکٹر حامد فایز نے آرٹ گیلری کا افتتاح کیا ہے (فوٹو: العربیہ)

فن پاروں کے ذریعے انسان اور آبادی کا رشتہ اجاگر کیا گیا ہے۔
فن کاروں نے عمارتوں سے متعلق انسانی رویوں کو بھی نمایاں کرنے کی کوشش کی ہے۔ مختلف ادوار میں طرز تعمیر کے حوالے سے سماجی تعلقات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
آرٹ گیلری میں رکھے جانے والے فن پاروں کے ذریعے عمارت اور انسانی رویے کے تعلق اور سماجی مزاج کی بابت سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

فن کاروں نے عمارتوں سے متعلق انسانی رویوں کو بھی نمایاں کرنے کی کوشش کی ہے (فوٹو: العربیہ)

 یاد رہے کہ آرٹ گیلری سعودی وژن 2030کے تحت معیار زندگی پروگرام کا حصہ ہے۔ وزارت ثقافت الدرعیہ کے علاقے کو عصر حاضر کے فنون کا مرکز بنانا چاہتی ہے جہاں دنیا کے مختلف ممالک کے فن کاروں کے شہ پارے پیش کیے جائیں گے۔
 

شیئر: