Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں انڈین کارکن کی پراسرار ہلاکت

خودکشی سے قبل خود پر تشدد بھی کیا تھا۔فوٹو :سوشل میڈیا
 جدہ کے الثغر محلے میں ایک انڈین کارکن نے اپنی رہائش پر پراسرار طور پر خودکشی کرلی۔ الکندرہ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔
سبق ویب سائٹ نے الکندرہ پولیس سے بتایا’اطلاع ملی تھی کہ ایک غیر ملکی نے الثغر محلے میں واقع اپنی رہائش پرخودکشی کرلی ہے۔ پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی‘۔
 ابتدائی رپورٹ کے مطابق انڈین کارکن عمر کے تیسرے عشرے میں تھا۔ اس نے خودکشی سے قبل خود پر تشدد بھی کیا تھا۔
 ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس نے ایسا کیوں کیا؟ ۔
یہ سوال اہم ہے کہ انڈین نے خودکشی کرنی تھی تو اس نے خود پر تشدد کیوں کیا؟۔
 یاد رہے کہ اس سے قبل جدہ کے الجوہرة محلے میں بھی ایک انڈین کارکن نے ٹین کے شیڈ کی چھت میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی تھی۔

شیئر: