Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں خواتین کے لیے ڈرائیونگ سکول کا قیام کب؟

 ڈرائیونگ سکول کے حوالے سے تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا
مکہ میں خواتین کے لیے ڈرائیونگ سکول کے قیام کے منصوبے پر غور کیا جا رہا ہے۔
مملکت میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد سے مکہ میں لیڈیز ڈرائیونگ سکول کے قیام کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے تاہم کوئی سرمایہ کار اس حوالے سے سامنے نہیں آیا۔
ویب نیوز ’سبق ‘ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ریجنل ڈائریکٹرٹریفک پولیس کرنل فوازالحازمی نے لیڈیز ڈرائیونگ سکول کے قیام کے حوالے سے پراپرٹی سیکٹر میں کام کرنے والی ایک نجی کمپنی کے صدر دفتر کا دورہ اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔‘

سب سے قریبی سکول طائف اور جدہ میں ہے فوٹو: سوشل میڈیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ ’ریجنل ڈائریکٹر ٹریفک پولیس اور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مابین خواتین کے لیے ڈرائیونگ سکول کے قیام اورفراہم کی جانے والی سہولتوں کے حوالے سے غور کیا گیا ۔اہم پیشرفت بھی کی گئی۔‘
ڈرائیونگ سکول کے قیام کے حوالے سے تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔ توقع ہے منصوبے پر جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔
واضح رہے سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد مکہ مکرمہ میں مقیم خواتین کا مطالبہ ہے کہ انہیں ڈرائیونگ سکول کی اشد ضرور ت ہے۔
فی الوقت سب سے قریبی سکول طائف اور جدہ میں ہے جہاں داخلہ لینا مشکل ہے۔ اگر داخلہ مل جائے تو روزانہ کلاسوں میں وہاں شرکت کرنا اس سے زیادہ مشکل امرہے۔
مکہ میں مقیم خواتین کا کہنا ہے’ سکول جلد از جلد قائم کیاجائے تاکہ وہ ڈرائیونگ کلاسیں اٹینڈ کر کے لائسنس حاصل کر سکیں‘۔ 

شیئر: