Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین ڈرائیوروں کے 180 دن میں 701 ٹریفک حادثات

ریاض۔۔۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ مملکت بھر میں ڈرائیور خواتین نے 180 روز کے دوران 701 ٹریفک حادثات کئے۔ ان کے معاملات ٹریفک عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ متاثرین نے مقررہ معاوضہ دینے پر اختلاف ظاہر کرنے پر تنازع طے کرنے کی خاطر ٹریفک عدالتوں سے رجوع کرلیا۔ الوطن اخبار نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ 1440 ھ کے دوران مملکت بھر میں 8772 ٹریفک تنازعات لیبر کورٹس میں پیش کئے گئے۔ قانونی مشیر عاصم الملاء نے بتایا کہ سال رواں کے دوران ٹریفک مقدمات کی مجموعی تعداد میں سے 8 فیصد کا تعلق خواتین ڈرائیوروں سے ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین کیخلاف ٹریفک مقدمات کی تعداد رفتہ رفتہ کم ہورہی ہے۔ الملاءنے بتایا کہ موجودہ ٹریفک حادثات کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ تمام خواتین ڈرائیور مطلوبہ طریقے سے گاڑی چلانے کی ماہر نہیں ہیں۔ بعض ڈرائیونگ اسکولوں میں رش کی وجہ سے لائسنس حاصل نہیں کرسکیں۔ زیادہ تر حادثات عقب سے ٹکر، کھمبے، دیوار یا فٹ پاتھ سے ٹکرانے کی صورت میں ہورہے ہیں۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ اگر کوئی ڈرائیور خاتون بھی سگنل توڑے گی تو اسے بھی تین دن حوالات میں رہنا ہوگا۔ اس قسم کی خلاف ورزی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ ٹریفک عدالتیں مملکت بھر میں ہر سطح پر سرگرم ہوگئی ہیں۔ اگر حادثہ کی صورت میں فریقین میں سے کوئی ایک ٹریفک اہلکار یا نجم کے نمائندے کے فیصلے سے مطمئن نہ ہو تو اسے ٹریفک عدالت سے رجوع کرنے کا حق حاصل ہے۔

شیئر: