Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ سمیت دیگر علاقے گرد و غبار کی لپیٹ میں

مدینہ منورہ میں گرد وغبار کا طوفان رات 8 بجے تک رہے گا ( فوٹو: تواصل)
مدینہ منورہ اور ریاض سمیت نجران اور عسیر ریجن کے متعدد شہر آج گرد وغبار کی لپیٹ میں ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ الحناکیہ، العلا، المہد اور بدر کمشنریوں کے علاوہ پورے علاقے میں آج گرد و غبار کا طوفان رہے گا‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’مدینہ منورہ ریجن میں یہ کیفیت رات 8 بجے تک رہے گی۔ سانس کے مریضوں کو گھروں تک محدود رہنا چاہیے‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’گردو غبار کا طوفان ریاض شہر کے علاوہ الافلاج، الحریق، الرین، السلیل اور وادی الدواسر کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی ہوگا‘۔
محکمہ نے کہا ہے کہ ’یہی کیفیت نجران اور عسیر ریجن کی متعدد کمشنریوں میں ہوگی جہاں حد نگاہ انتہائی متاثر رہے گی‘۔
محکمے بتایا ہے کہ ’ریاض ریجن میں گرد وغبار کا طوفان ختم ہونے کے بعد بھی فضا گرد آلود رہے گی‘۔

شیئر: