Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مریض سے ملنے والوں کا معائنہ

وزیر صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے متعلق بروقت اطلاعات فراہم کی جاتی ہیں ( فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ ’کورونا میں مبتلا سعودی مریض کے اہل خانہ اور متعلقین کا طبی معائنہ کیا جا چکا ہے، ان میں  وائرس نہیں پایا گیا‘۔
ڈاکٹر الربیعہ نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’مریض کے 51 عزیزوں اور دوستوں کی رپورٹ درست آئی ہے تاہم 19 افراد کے طبی ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔‘

وزیر صحت کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی افواہوں پر توجہ نہ دی جائے ( فائل فوٹو) 

’طبی کمیٹی مزید افراد کا ٹیسٹ مکمل ہونے پر فوری طور پر ان کے بارے میں ذرائع ابلاغ کے ذریعے مطلع کرے گی‘۔
مقامی ویب نیوز’سبق‘ نے وزیر صحت کی جانب سے کی جانے والی نیوز کانفرنس کے حوالے سے مزید کہا کہ ’ایوان شاہی کی جانب سے 17 حکومتی اداروں پر مشتمل کمیٹی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کام کر رہی ہے، کمیٹی کے ارکان یومیہ بنیادوں پر ملک کے تمام شہروں سے حاصل ہونے والی رپورٹوں کا تفصیلی جائزہ لے کر اپنی رپورٹ تیار کرتے ہیں جن کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جاتا ہے۔‘

 

ڈاکٹر الربیعہ نے مزید کہا کہ ’ سرکاری اداروں کی جانب سے جاری کردہ مصدقہ خبروں پر اعتماد کیا جائے، سوشل میڈیا کی افواہوں اور بے بنیاد خبروں سے گریز کیا جائے۔ وزارت صحت مکمل شفافیت اور ذمہ داری سے نئی تبدیلیوں کے حوالے سے فوری طور پر باخبر رکھتی ہے اس لیے لازمی ہے کہ کسی قسم کی افواہوں پریقین کرنے سے اجتناب برتا جائے‘۔

شیئر: