Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے نمٹنے کے لیے 25 ہسپتال تیار

ترجمان کے مطابق ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے آپریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
 سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے ایک پریس کانفرس کے دوران کہا ہے کہ سعودی عرب اب تک کورونا وائرس سے پوری طرح سے پاک ہے اور ایک مریض بھی ریکارڈ پر نہیں آیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتوار کو مشترکہ پریس کانفرنس میں صحت، حج، عمرہ ، خارجہ کی وزارتوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ متعدد سرکاری اداروں کے عہدیدار اور ترجمان بھی موجود تھے۔
تمام سرکاری اداروں کے نمائندوں نے بتایا کہ سعودی عرب نے ہر سطح پر احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔ کسی ادارے کی لیب سے جاری کردہ رپورٹ میں کورونا وائرس کا کوئی مریض ریکارڈ پر نہیں آیا۔

حکومت کے مطابق سعودی عرب اب تک کورونا وائرس سے پاک ہے۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)

وزارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس حوالے سے جو بھی تبدیلی ہوگی اس کے مطابق مزید احتیاطی تدابیر کی جائیں گی۔ ’ضرورت پڑی تو سکولوں اور کالجوں میں تعلیم معطل کردی جائے گی۔‘
’ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 25 ہسپتال بھی تیار کرلیے گئے ہیں۔ جن میں کورونا کے  مریضوں کو الگ تھلگ رکھنے کے لیے2200 سے زیادہ بستر مختص ہیں۔‘
وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزارت تعلیم کے افسران نے سپیشل سکیمیں تیار کررکھی ہیں۔
’ہیلتھ ایمرجنسی کے لیے سپیشل سینٹر مخصوص کردیے گئے ہیں جب کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے سپیشل آپریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ یہ وائرس کی بابت معلومات جمع کرتا رہے گا۔‘

شیئر: