Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپر سٹورز،دکانوں اور باربر شاپس کے لیے نئی ہدایات کیا؟

کورونا وائرس سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔فوٹوسوشل میڈیا
کورونا وائرس سے بچاو کے لیے مملکت کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔
اللیث کمشنری کی بلدیہ نے سپر سٹورز مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین کے لیے جراثیم کش محلول (سینیٹائزر) کا اہتمام کریں۔
ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق بلدیہ کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ’ ریجن میں قائم تمام سپر مارکیٹوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر جراثیم کش محلول کا خصوصی طور پربندوبست کیا جائے تاکہ آنے والے صارفین سٹور میں داخل ہونے سے قبل محلول سے ہاتھ صاف کریں‘۔

دکانوں میں کام کرنے والے طبی ماسک اور دستانوں کا استعمال کریںفوٹوسوشل میڈیا

 ’اسی طرح مارکیٹ سے نکلتے وقت بھی ہاتھوں کو جراثیم کش محلول سے صاف کر لیں تاکہ کسی قسم کے وبائی مرض سے بچا جاسکے‘۔
بلدیہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ’ ہوٹلوں اور اشیا ئےخورونوش فروخت کرنے والی دکانوں میں کام کرنے والے کارکن باقاعدہ طبی ماسک اور دستانوں کا استعمال کریں‘۔
طبی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بلدیہ نے اس حوالے سے ہینڈ بلز بھی جاری کیے ہیں جن میں دی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ’ باربر شاپس پر کام کرنے والے کارکن طبی ماسک اور دستانوں کا ہر حالت میں استعمال کریں اورآنے والے صارفین کو ڈسپوزایبل ایپرن لگائیں تاکہ کسی قسم کے جراثیم دوسروں میں منتقل نہ ہوسکیں‘۔
’تندوروں اور بیکریوں میں کام کرنےو الے کارکنوں کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ طبی فیس ماسک کا استعمال لازمی طور پر کریں‘۔

شیئر: