دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں یوم خواتین کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں جن میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔
اس موقعے پر مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھی ریلیاں نکالیں۔
اسلام آباد میں سخت سکیورٹی کے باوجود عورت مارچ کے شرکا پر پتھراؤ ہوا تاہم اس کے نیتجے میں کوئی فرد بھی زخمی نہیں ہوا۔
ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی اور تحقیقات کے بعد پتھراؤ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔
یہ ریلی نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے ڈی چوک کی طرف جا رہی تھی کہ کچھ افراد نے اس پر پتھراؤ شروع کر دیا، لیکن ریلی اپنا روٹ تبدیل کر کے ڈی چوک پہنچ گئی جہاں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے تقاریر کیں۔
لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں عورت مارچ کی ریلیاں شام گئے اختتام پذیر ہوگئیں۔
پاکستان کے بڑے شہروں میں عورت مارچ کے انعقاد کے دن مذہبی سیاسی تنظمیوں کی جانب سے ریلیاں نکالنے کے اعلان کے بعد حکام نے سخت سکیورٹی انتظامات کیے تھے۔
مزید پڑھیں
-
بیٹا جلدی سو جاؤ ورنہ عورت مارچ آ جائے گاNode ID: 462191
-
عورت مارچ: ’قانون کے مطابق کسی کو روکا نہیں جا سکتا‘Node ID: 462671
-
’کہیں بھی عورت کی تذلیل ناقابلِ قبول ہے‘Node ID: 463206