Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 اب کن پیشوں کی سعودائزیشن ہوگی؟

ریاض، مکہ ، الشرقیہ، الجوف اور تبوک میں سعودائزیشن ہوگی۔فوٹو سوشل میڈیا
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود  کے مطابق سال رواں 2020 کے دوران پانچ ریجنوں میں مختلف پیشوں اور متعدد تجارتی سرگرمیوں کی سعودائزیشن کا فیصلہ نافذ کرائے گی۔
الاقتصادیہ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے واضح کیا ہے کہ ریاض، مکہ، الشرقیہ، الجوف اور تبوک ریجنوں میں سعودائزیشن ہوگی۔
الاقتصادیہ کی رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ ان پانچ ریجنوں میں سعودائزیشن نافذ کی جائے گی۔

سعودیوں کے لیے مزید اسامیاں بھی پیدا کی جائیں گی۔فوٹو سوشل میڈیا

یہ تمام ریجن ایسے ہیں جہاں کی بابت ابھی تک سعودائزیشن کے فیصلے جاری نہیں ہوئے تھے۔
نجی اداروں میں سعودیوں کی ضروریات کے پیش نظر سعودائزیشن کی جائے گی۔ یعنی جس ادارے میں جتنے سعودی کھپائے جاسکتے ہیں اتنے اس ادارے میں تعینات کرائے جائیں گے۔
ہر علاقے کی ضرورت اور وہاں روزگار کے متلاشی سعودیوں کی تعداد کو مدنظر رکھ کر سعودائزیشن کی سکیم نافذ کی جائے گی۔
اس سلسلے میں دو طریقے اختیار کیے جائیں گے ایک تو یہ کہ غیر ملکی کارکنان کی جگہ سعودیو ں کو ملازم رکھوایا جائے گا۔ دوسرے یہ کہ سعودیوں کے لیے مزید اسامیاں بھی پیدا کی جائیں گی۔

سعودائزیشن کی شرح پچاس فیصد سے سو فیصد تک پہنچ گئی ہے۔فوٹو سوشل میڈیا

وزارت افرادی قوت نے توجہ دلائی کہ سعودائزیشن کے فیصلے گورنریٹوں کے تعاون اور ربط و ضبط کے ساتھ نافذ ہوں گے۔ اس سلسلے میں ان جائزوں سے بھی کام لیا جائے گا جو ماضی میں مذکورہ پانچوں ریجنوں کے حوالے سے کیے گئے تھے۔
یادرہے کہ وزارت افرادی قوت نے گزشتہ دنوں 8 ریجنوں میں سعودائزیشن کی مہم چلائی تھی۔ اس سلسلے کی آخری منزل حائل ریجن تھا۔ جہاں سات پیشے سعودیوں کے لیے مختص کردیے گئے تھے۔
ان ریجنوں میں سعودائزیشن کی شرح پچاس فیصد سے سو فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
 

شیئر: