Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’شادی کی تقریبات پر پابندی نہیں‘

گورنر حائل ریجن کی جانب سے افواہ کی تردید کی گئی ہے (فوٹوسوشل میڈیا)
 سعودی عرب میں حائل گورنریٹ کا کہنا ہے کہ گورنر کی جانب سے شادی کی تقریبات کے انعقاد اور لوگوں کے اجتماع پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔
 ’افواہوں پر کسی قسم کی توجہ نہ دی جائے‘۔
ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ حائل گورنریٹ کی جانب سے شادی ہالوں، ریسٹ ہاؤسز پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

صدقہ خبریں باقاعدہ سرکاری طور پر جاری کی جاتی ہیں(فوٹوسوشل میڈیا)

سوشل میڈیا پر گورنر حائل ریجن کے حوالے سے پھیلائی گئی افواہ پر گورنریٹ کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ ’گورنر کی جانب سے ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئی جن میں کہا گیا ہو کہ شادی کی تقریبات منسوخ کرکے شادی گھروں کو بند کر دیاجائے‘۔
گورنریٹ کی جانب سے مزید کہا گیاکہ ’سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی افواہوں پر کسی قسم کی توجہ نہ دی جائے۔ مصدقہ خبریں باقاعدہ سرکاری طور پر جاری کی جاتی ہیں۔‘

شیئر: