Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی گھروں کا کاروبار بھی ٹھپ ہونے لگا

کورونا وائرس کے اثرات شادی گھروں تک بھی پہنچ گئے (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں نئے کورونا وائرس کا اثر شادی گھروں تک بھی پہنچ گیا ہے۔
شادی گھر پہلے ہی شدید سردی کے باعث کساد بازاری کا شکار تھے۔
اخبار 24 کے مطابق سردی کی لہر ٹوٹنے پر سیزن شروع ہو جاتا تھا لیکن اس سال ایسا نہیں ہوا۔
کورونا وائرس نے شادی گھروں کے مالکان کی امیدوں پر اوس ڈال دی ہے۔

شادی گھروں کے مالکان کے مطابق کام کی صورتحال مایوس کن ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)

گزشتہ برسوں کے دوران ان دنوں شادی گھروں کی جتنی بکنگ ہوتی تھی اس کے لحاظ سے اس سال 30 فیصد بکنگ کم ہو گئی ہے۔
شادی گھروں کے مالکان کا کہنا ہے’ بکنگ کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے 10 فیصد چارجز کم کردیے ہیں مگر پھر بھی صورت حال مایوس کن ہے۔‘
شادی گھروں اور تقریبات ہالز کے ذرائع کا کہنا ہے ’ جیسے جیسے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا دائرہ بڑھ رہا ہے ویسے ویسے شادی گھروں کی بکنگ کا دائرہ محدود ہوتا چلا جارہا ہے۔‘

بعض افراد نے شادی گھر بک کرا لیے تھے اب وہ بکنگ ختم کرنے لگے ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

’سروس چارجز کم کرنے کے باوجود صورت حال خراب ہے۔ مشکل یہ ہے کہ بعض جوڑوں نے شادی گھر بک کرا لیے تھے اب وہ بکنگ ختم کرانے لگے ہیں۔‘
 ان کا کہنا ہے’ شادی گھروں میں مرد، خواتین اور بچے سب ہی آتے ہیں۔ اچھی خاصی بھیڑ جمع ہوتی ہے۔ ایسے میں کورونا وائرس کے پھیلنے کاامکان زیادہ ہو جائے گا۔‘
شادی گھروں کے مالکان نے حسرت  بھرے لہجے میں کہا ’یہ ہمارا سیزن تھا، ان دنوں تو کئی کئی ہفتے کی بکنگ ہوجاتی تھی۔ اب تو ایک ہفتے کی بکنگ بھی مشکل نظر آرہی ہے‘۔

شیئر: