Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ: پانی کی ٹینکی سے لاش برآمد

ابتدائی جائزے سے معلوم ہوا کہ لاش کسی افریقی تارک وطن کی ہے ( فوٹو: الاقتصادیہ)
مکہ میں ایک مکان کی ٹینکی میں کسی نامعلوم شخص کی لاش پائی گئی ہے۔ پولیس نے تفتیشی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسفلہ محلے کے ایک مکان کی ٹنکی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ لاش کسی افریقی تارک وطن کی ہے۔
اجیاد پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ ’ مکان کے رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ انہیں گھر کی زیر زمین ٹینکی میں کسی نا معلوم شخص کی لاش ملی ہے‘۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور محکمہ شہری دفاع کی مدد سے لاش کو نکال لیا گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ’تفتیشی کارروائی ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ واقعہ میں کون ملوث ہے جبکہ لاش کی شناخت کرنا بھی ابھی باقی ہے۔ واقعے سے متعلق حقائق سے عوام کو جلد آگاہ کردیا جائے گا۔‘

 

شیئر: