Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا کا پہلا مریض صحت یاب

وزارت صحت نے پہلے مریض کی صحت یابی کا اعلان کیا ہے( فوٹو سوشل میڈیا)
 سعودی عرب  میں وزارت صحت  کے مطابق کورونا کا ایک مریض صحت یاب ہوگیا ہے۔
سعودی وزارت صحت نے بدھ کو اعلان کیا  کہ’ نئے کورونا وائرس کے مریضوں میں سے ایک شفا یاب ہوگیا‘۔
مملکت میں پہلی بار کورونا کے کسی مریض کے صحت یاب ہونے کی خوشخبری سنائی گئی ہے۔

 ہسپتال سے فارغ ہونے والے مریض کی وڈیو کلپ جاری کی گئی ہے۔( فوٹو الشرق الاوسط)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مریض سعودی شہری ہے۔ قطیف سینٹرل اسپتال میں زیر علاج تھا۔ معائنے سے پتہ چلا کہ اسے نئے کورونا وائرس سے نجات مل گئی ہے۔
مزید پڑھیں
العربیہ چینل نے قطیف سینٹرل ہسپتال سے فارغ ہوتے وقت اس کی وڈیو کلپ جاری کی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ’مقامی شہری مکمل طور پر صحت یاب ہوگیا ہے۔تمام طبی معائنہ جات سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ اسے نئے کورونا وائرس سے نجات مل گئی ہے‘۔
یادرہے کہ بدھ کو ایک نئے کیس کی تصدیق کے بعد سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔
وزارت  صحت نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں کورونا کے تمام مریض قرنطینہ میں ہیں جہاں ان کا عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کی روشنی میں علاج جاری ہے۔‘
 

 

شیئر: