Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’غیر ملکی اور مقامی شہری بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں‘

آنے والے دن وائرس سے نمٹنے کے لیے انتہائی اہم ہون گے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ اب تک کورونا وائرس سے 6 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔
 کورونا وائرس کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ’مملکت میں مقیم غیر ملکیوں اور مقامی شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ بلا اشد ضرورت گھروں سےباہر نہ نکلیں‘۔

سعودی وزیر صحت کےمطابق کورونا سے 6 افراد مکمل  صحتیاب ہوچکے ہیں۔(فوٹو سق)

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ‘ آنے والے دنوں میں بڑے چیلنجز کا سامنا ہوگا، سعودی عرب کی جانب سے وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے روز اول سے ہی بہترین احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں ‘۔
انہوں نے مزید کہا ’ ہماری کوشش ہے کہ قرنطینہ میں رکھے جانے والے افراد کو بہترین سہولتیں مہیا کی جائیں ، آنے والے دن وائرس پر قابو پانے کے لیے انتہائی اہم ہونگے‘۔
نجی سیکٹر کی بندش کے حوالے سے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ’اس بارے میں معاملات زیر غور ہیں‘۔

شیئر: