Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سرمایہ کار نے متاثر ہونے والے دکانداروں کے کرایے معاف کردیے

کورونا وائرس کے پیش نظر شاپنگ مالز اور دکانیں بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے ( فوٹو: سبق)
کورونا وائرس کے خدشے کے باعث شاپنگ مالز اور دکانیں بند کرنے سے کاروباری طبقے کو بھاری نقصان کا سامنا ہے مگر سعودی عرب میں ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے متاثرین کو ریلیف دیتے ہوئے کرایے معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حائل کے معروف سرمایہ کار سعود عبد العجلان نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ’کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کی جانے والی احتیاطی تدابیر شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی کے لیے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ان تدابیر کے پیش نظر یہ بات فطری ہے کہ جن لوگوں کی دکانیں بند ہوئی ہیں انہیں خسارے کا سامنا ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اللہ کے فضل سے حائل میں میری چند دکانیں کرایے پر دی ہوئی ہیں، خسارے کے پیش نظر میں ان دکانداروں کے کرایے معاف کرنے کا اعلان کرتا ہوں‘۔
سعودی سرمایہ کار کے اعلان کو ٹوئٹر پر بے حد سراہا گیا ہے۔ لوگوں نے دیگر مالکان کو بھی ان کی پیروی کرنے کی تلقین کی ہے۔
دوسری طرف گورنر حائل شہزادہ عبد العزیز بن سعد بن عبد العزیز نے سرمایہ کار کے اقدام کو سراہتے ہوئے ان کے نام شکریہ کا مکتوب روانہ کیا ہے۔

شیئر: