Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری و نجی اداروں میں 77 فیصد غیر ملکی

سعودی ملازمین کی تعداد 1.91 ملین ریکارڈ کی گئی (فوٹو: سوشل میڈیا)
 سعودی محکمہ شماریات کے مطابق 2019 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر سرکاری اور نجی اداروں کے کل کارکنان کی تعداد 8.47 ملین ریکارڈ کی گئی۔ ان میں سے 77.4 فیصد غیر ملکی ہیں۔

غیر ملکی کارکنان کی مجموعی تعداد 6.55 ملین ریکارڈ کی گئی۔ فوٹو سوشل میڈیا

المدینہ اخبار کے مطابق محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ ’غیر ملکی کارکنان کی مجموعی تعداد 6.55 ملین ریکارڈ کی گئی۔ یہ کل کارکنان کا 77.4 فیصد ہیں۔‘
’سعودی ملازمین کی تعداد 1.91 ملین ریکارڈ کی گئی۔ یہ نجی اور سرکاری دونوں شعبوں میں کل کارکنان کا 22.6 فیصد ہیں۔‘
بیشتر ملازم نجی اداروں میں کام کررہے ہیں۔ نجی اداروں کے کارکنان کا تناسب 96.7 فیصد ہے۔ ان کی تعداد 8.19 ملین بنتی ہے۔
سرکاری اداروں میں کارکنان کی تعداد 2لاکھ 75 ہزار 800 ہے۔ یہ کل کارکنان کا تین فیصد ہے۔
محکمہ شماریات نے بتایا کہ زیادہ تر سعودی ملازم نجی اداروں میں ہیں۔ جن میں ان کی تعداد 1.67ملین یعنی ان کی کل تعداد کا 87.3 فیصد ہے۔
سرکاری اداروں میں سعودیوں کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار 800 ہیں۔ یہ کل سعودی ملازمین کا 12.7 فیصد بنتا ہے۔ 
غیر ملکی سب سے زیادہ نجی اداروں میں ملازم ہیں۔ ان کا تناسب 99.5 فیصد ہے۔ ان کی تعداد 6.52 ملین ہے۔ سرکاری اداروں میں غیر ملکی ملازمین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔
2019 کی تیسری سہ ماہی کے دوران نجی اور سرکاری اداروں کو کار گزاری آمدنی 914.6 ارب ریال ہوئی۔ ان کے یہاں شرح نمو 2.2 فیصد رہی۔                               
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: