انڈیا اور پاکستان آج ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اپنے پہلے میچ میں دبئی کرکٹ سٹیڈیم مین مد مقابل ہیں۔
اب تک انڈیا اور پاکستان کے درمیان 14 ٹی20 انٹرنیشنل میچز ہوچکے ہیں۔ دبئی میں کھیلا جانے والا آج کا میچ پاکستان اور انڈیا کے درمیان 15واں انٹرنیشنل ٹی20 میچ ہے۔
اس سے پہلے ونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے اب تک کُل 14 ٹی20 میچز میں سے 11 میں انڈیا نے کامیابی حاصل کی جبکہ تین میں گرین شرٹس نے فتح سمیٹی ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انڈیا کا پلہ کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں پاکستان پر بہت زیادہ بھاری رہا ہے حالانکہ ون ڈے اور ٹیسٹ میں میچوں میں پاکستان کا پلہ بھاری رہا ہے۔