Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیس سلنڈرز کے بارے میں نئی ہدایات؟

ہر گیس سلنڈر صاف ہو اور اس پر جراثیم کش ادویہ کا سپرے لازمی ہے۔ فوٹو سبق
 سعودی عرب میں تمام سرکاری ادارے نئے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے اوراس سے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بچانے کے لیے انتہائی حساس ہوگئے ہیں۔  کورونا وائرس کے پھیلاو کے کسی بھی امکان کے سد باب کے لیے جامع احتیاطی تدابیر اختیارکی جارہی ہیں۔

صاف ستھرے سلنڈر ہی فروخت کرنے کا اہتمام کیا جائے ۔ فوٹو سوشل میڈیا

سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کی میونسپلٹی نے گیس سلنڈر فروخت کرنے والے سینٹرز پر یہ پابندی عائد کی ہے کہ وہ کوئی بھی ایسا گیس سلنڈر فروخت نہ کریں جو گندا ہو جس پر گرد غبار یا چکنائی وغیرہ جمی ہوئی ہو۔ یہ پابندی اس وجہ سے لگائی گئی ہے کیونکہ گیس سلنڈر عام طور پر گندگی سے اٹے ہوئے ہوتے ہیں او ران پر چکنائی اور گرد لگی ہوئی ہوتی ہے جہاں وائرس اپنی جگہ بناسکتا ہے۔
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے احتیاطی تدبیر کے طور پر گیس سلنڈرز کے حوالے سے مذکورہ پابندی لگاتے ہوئے توجہ دلائی ہے کہ ہر گیس سلنڈر کو صاف کیا جائے اورجراثیم کش مادے کا سپرے کرکے ہی صارفین کے حوالے کیا جائے۔
سعودی عرب کی تمام میونسپلٹیاں وزارت بلدیات و دیہی امور کے ماتحت ہوتی ہیں۔ وزارت بلدیات و دیہی امو رنے تمام میونسپلٹیوں اور بلدیاتی کونسلو ںکو کورونا وائرس سے بچانے کے سلسلے میں اپنا کردارادا کرنے کی واضح تحریری ہدایات جاری کررکھی ہیں۔ مکہ مکرمہ میونسپلٹی کی طرح دیگر شہروں کی میونسپلٹیاں اور بلدیاتی کونسلیں بھی اسی پالیسی کو آگے بڑھا رہی ہیں۔
مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے گیس سلنڈر کے حوالے سے نئی پابندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بڑا اچھا فیصلہ ہے۔ اس کی بدولت ہمارے گھروں میں صاف ستھرے گیس سلنڈر آئیں گے اور ان سے کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: